پاکستان کے دستور میں ہے شریعت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا،محمد ثروت اعجاز قادری،

غازی ممتاز قادری کو ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 9 مارچ 2015 00:17

کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دستور میں لکھا ہے کہ شریعت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا ،غازی ممتاز قادری کو ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا قرآن وسنت کے منافی ہے ،شرعی عدالت واضع کرئے کہ گستاخ رسول پر جب ملک کا قانون حرکت میں نہ آئے تو عام شہری عاشق رسول ناموس مصطفیﷺ کے تحفظ کیلئے کیا کریگا،آئین پاکستان کی روح سے حکومت قانون کے تقاضے پورے کرتی تو ممتاز قادری پر دہشتگردی کی دفعات نہیں لگتیں اور نہ ہی سزا موت کی سزا برقرار رہتی ،ممتاز قادری کیس میں حکومت نے آئینی تقاضے عدالت میں پورے نہیں کئے ،حکومت آئینی تقاضے پورے کرئے ،ہائی کورٹ میں ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ممتاز قادری کی سزائے موت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرانے کیلئے راتوں رات عدالت لگوا کر پاکستانی شہریوں کے قاتل کو قانون کی دھجیاں بکھیر کر رہا کراسکتی ہے تو پھر کیوں ممتاز قادری کیلئے آئینی وقانونی تقاضے پورے کیوں نہیں کرسکتی ،حکومت بتائے کیا ممتاز قادری کا یہ قصور ہے کہ وہ عاشق رسول اور محب وطن پاکستانی ہے ،جس نے عشق رسول کے جذبے سے سرشار ہوکر اس گستاخ رسول کو جو ناموس رسالت کے قانون کو کالا قانون اور گستاخ رسول عورت کی حمایت کرنے والے کو واصل جہنم کیا،انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کا عمل قرآن وسنت کے عین مطابق ہے ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دینگے ،ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنا ہمارا قانونی حق ہے ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے عاشق رسول غازی علم دین شہید کی رہائی کیلئے انگریز کی عدالت انگریز کے بنائے ہوئے قانون کے خلاف رہائی کیلئے پیروی کی لیکن انگریز کے قانون نے غازی علم دین شہید کو پھانسی کی سزا دی ،آج پاکستان کا آئین وقانون انگریز کا پابند نہیں بلکہ قرآن وسنت کا پابند وتابع ہے ،لہذا ممتاز قادری کا کیس آئین کی اساس کے مطابق شرعی عدالت میں چلایا جائے ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ہر عاشق رسول شرعی و آئینی جدوجہد جاری رکھے گا،اس موقع پر انہوں نے ممتاز قادری کی رہائی کیلئے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں