شباب ملی کے تحت تھیلے سیمیا کے بچوں کو خون کی فراہمی کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،

شباب ملی کے نوجوانوں نے انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اُٹھا یا ہے وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے ،محمد حسین محنتی ، تھیلے سیمیا کے بچوں کو خون فراہم کر نے کے لیے معاشرے کے تما م طبقات کو اپنا کردار ادا کر ناچاہیے،حافظ نعیم الرحمن

پیر 9 مارچ 2015 22:13

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) شباب ملی کراچی کے تحت شریف آباد کورنگی میں تھیلے سیمیا کے بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ،جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ جماعت اسلامی سند ھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی ،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،شباب ملی سندھ کے صدر عظیم بلوچ اور دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا اور شباب ملی کی کوششوں اور کا وشوں کی تحسین کی ۔

اس موقع پر شباب ملی کراچی کے صدر سیف الدین ،سیکریٹری نصر عثمانی ،انفارمیشن سیکریٹری معاذ لیاقت ،بلڈ ڈونر سو سائٹی کے انچارج محمد الیاس ،فیض احمد ،محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی میں جہاں ہر طرف بد امنی کا راج ہے ایسے میں شباب ملی کے نوجوانوں نے اپنے وقت کی قربانی دے کر انسانیت کی خدمت کا جو بیڑا اُٹھا یا ہے وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کو خون کی فراہمی کے لیے شباب ملی کے تحت لگایا جانے والا بلڈ ڈونیشن کیمپ معاشرے میں عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خون کے سب سے زیادہ مستحق تھیلے سیمیا کے بچے ہیں جن کی زندگی کا انحصار ہی انتقال خون پر ہے ۔جماعت اسلامی اس کار خیر کے انعقاد پر شباب ملی کے نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کو خون فراہم کر نے کے لیے معاشرے کے تما م طبقات کو اپنا کردار ادا کر ناچاہیے ۔عظیم بلوچ نے کہا کہ دکھی اور مصیبت زدہ افراد کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے ،ہم اگر عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کریں تو کسی ضرورت مند کو ایک بوتل خون کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں