الطاف حسین جس کیلئے چاہیں گے وہی سینٹ چیئر مین بنے گا،متحدہ نے ہمیشہ پاکستان اور سندھ کے حقوق کی جدوجہد کی ہے، اشفاق منگی

پیر 9 مارچ 2015 22:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) قائد تحریک الطاف حسین جس کیلئے چاہے گا وہی سینٹ چیئر مین بنے گا،متحدہ نے ہمیشہ پاکستان اور سندھ کے حقوق کی جدوجہد کی ہے ،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،آصف علی زرداری اور دیگرقائد تحریک سے رابطے میں ہیں،قائد تحریک نے جو بات دس سال پہلے کہی تھی حکمران وہ آج کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابقہ رابطہ کمیٹی کے رکن ایم پی اے اشفاق منگی نے عوام پریس کلب ملیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سینٹ کے چیئر مین اور وائس چیئر مین وہی بنے گا جس کی الطاف حسین بھائی حمایت کرینگے ،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف ،آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی رہنماء قائد تحریک سے رابطے میں ہیں،اشفاق منگی نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ ملک کی تیسری بڑی اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی قوت ہے ،انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے جلسے اور جلوسوں میں متحدہ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں،مگر بعد میں ان کو اپنی ہی پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی جاری کردئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف اپنا موقف واضع رکھا ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک اور سندھ کو درپیش اندرونی اور بیرونی مسائل سے صرف اور صرف متحدہ قومی مومنٹ ہی نکال سکتی ہے،اس موقعے پر کراچی مضافاتی کمیٹی و بن قاسم سیکٹر زممبران معین حیدر ،نوشاد قائم خانی ،اسلم بلوچ،ابراہیم حمایتی،نثار شر،بشیر دروان اور دیگر بھی موجود تھے ،اس موقعے پر متحدہ رہنماؤں نے الطاف حسین کی جانب سے عوامی پریس کلب ملیر کی مدد کے لئے 50ہزار کا چیک بھی دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں