پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین کی ملک کی ترقی و خوشحال کی کے لیے بیش بہا خدمات پر خواتین کو مبارکباد پیش
پیر 9 مارچ 2015 21:20
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین کی ملک کی ترقی و خوشحال کی کے لیے بیش بہا خدمات پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان میں اپنی جدوجہد ، محنت اور لگن سے ہر شعبے میں مساوی کردار ادا کررہی ہیں ۔ پارٹی قیادت اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ خواتین معاشرتی ترقی اور تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،تحریک انصاف خواتین کو گھر ، کاروبار اور دفاتر میں با اختیار بنانے کی پرُزور حمایت کرتی ہے ۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ ہمارے دھرنوں کے 126دنوں میں پاکستانی خواتین نے جس طرح سیاسی شعور کو اجاگر کیا اُ س کی مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف کے دھرنوں ، ریلیوں میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل ستائش ہے ۔(جاری ہے)
جس طرح تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما زہر ہ شاہد حسین (مرحومہ ) نے اپنی علمی اور سیاسی جدوجہد میں جو کردار ادا کیا اُس پر تحریک انصاف انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔
علی زید ی نے مزید کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح اور رانا لیاقت کی پاکستان بننے کے دوران کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی اُس جنگ میں بھی خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا ۔ علی زیدی نے قائد اعظم کی خواتین کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوتی جب تک وہ اپنی خواتین کو برابری کا حق نہ دیں اور نہ ہی کوئی تحریک اُن کی جدوجہد کے بغیر کامیاب ہوسکتی ہے ۔ پاکستان کی آبادی 50فیصد سے زائد خواتین پر مشتمل ہے لیکن قومی اسمبلی میں کل اراکین میں سے 20فیصد خواتین کو نمائندگی کا حق حاصل ہے اور کل مشترکہ وفاقی و صوبائی کابینہ کے وزراء میں سے صرف 10فیصد نمائندگی حاصل ہے ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کے حصول کے لیے خواتین کو مزید آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف خواتین کو ہر پلیٹ فارم پر مساوی نمائندگی دینے کے عزم رکھتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رواں سال ڈکیتی کے دوران قتل کے46 مقدمات درج ہوئے،آئی جی سندھ
منگھوپیر پولیس نے چھاپہ کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی ، ایرانی کیمپ میں پولیس کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے
کراچی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 سٹریٹ کریمنلز کوگرفتار کرلیا
کراچی ، بینکوں سے رقم لیکرنکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والاا تین رکنی گروہ گرفتار
شہری کو اغوا کرنے میں ملوث سب انسپکٹر سمیت3 اے ایس آئیز نوکری سے برخاست
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ٴْایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
=وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف سندھ ..
مظلوم فلسطینیوں کے مسئلے پر پوری دنیا میں سیاست ہو رہی ہے،بلال سلیم قادری
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی جانب سے (آج)کراچی پریس کلب میں عید ملن ہوگی
اسٹیل ملز انتظامیہ ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بنیادوں پر بحال کرے ،ْ منعم ظفر خان
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام