سوشل سیکورٹی اسکیم خواتین محنت کشوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرتی ہے،محمد فاروق لغاری
پیر 9 مارچ 2015 17:37
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء )سوشل سیکورٹی اسکیم خواتین محنت کشوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرتی ہے۔ شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کو عدت کے مالی فائدہ کا تصور کسی اور معاشرے اورملک میں نہیں ہے۔ یہ بات کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن محمد فاروق لغاری نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ولیکا ہسپتال میں منعقد ہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
جس کا اہتمام سوشل سیکورٹی کے ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔ ”خواتین اور عدم تحفظ“ کے موضوع پر منعقدہ اس سمینار سے تنظیم وکلاء برائے انسانی حقوق و قانونی امداد کے بانی صدر ضیاء احمد اعوان ایڈوکیٹ ، وائس کمشنر اخترحسین بگٹی، ڈائریکٹرتربیت و تحقیق نشاط زیدی اور منصور معطر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
کمشنرسیسی فاروق لغاری نے کہاکہ مسابقانہ اور ترقیاتی صلاحیت کے بھر پور استعمال کیلئے قوموں کو صنفی مساوات کے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔
کیونکہ کسی بھی ملک کی مسابقتی صلاحیت ناپنے کا ایک عام پیمانہ اس ملک میں بسنے والے لوگوں کی انسانی صلاحیت ہے جسمیں مہارتیں، تعلیم اور کارکنوں کی پیداواری صلاحیت جیسے عوامل شامل ہیں۔ضیاء احمداعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو چاہئیے کہ وہ ظلم کو برداشت نہ کریں کیونکہ ظلم برداشت کرنے سے مزید پروان چڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نظروں کے Voilance کا سامنا خواتین کو ہر جگہ رہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور خطہ کے دیگر ممالک میں خواتین سے زیادہ مردوں کے خیالات تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مردوں کا ذہن بدلے گا تو خواتین تحفظ محسوس کریں گی۔ انہوں نے خواتین سے متعلق قوانین پر بھی روشنی ڈالی۔ قبل ازیں سمینار کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی وائس کمشنر سیسی اختر حسین بگٹی نے کہا کہ آج کل ملازمت پیشہ خواتین گوں نہ گوں مسائل کا شکار ہیں جن میں روایتی و سماجی رویوں کا بڑا دخل ہے۔ آج کا سمینار یقینا تمام خواتین بالخصوص ملازمت پیشہ خواتین کو انکے حقوق سے آگاہ کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ڈائریکٹر سیسی نشاط زیدی نے عالمی یوم خواتین کی افادیت اور سوشل سیکورٹی اسکیم میں خواتین محنت کشوں کو دےئے جانے والے فوائد سے آگاہ کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹرمنصورمعطر نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ایم ایس ولیکااسپتال ،دیگر کنسلٹنٹ اور ڈاکٹرز کے علاوہ خواتین ورکرز اور پیرامیڈکس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹو ں میں21مبینہ ملزمان گرفتاراسلحہ،2کلو چرس ،680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ..
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا
پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں
میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا
کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر سورج کے گرد ہالا نظر آیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت