صفائی مہم کے نام پر فنڈ کو کرپشن کیلئے استعمال کیا جارہاہے ،حلیم عادل شیخ

پیر 9 مارچ 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے صفائی مہم فنڈ کو کرپشن کے لیے استعمال کیا جارہاہے، پورے کا پورا شہر گندگی اورتعفن کا ڈھیربنا ہوا صفائی مہم کے نام پر سندھ حکومت کی جانب سے چند سرکاری اور غیر سرکاری افسران کی جانب سے" جھاڑوسیشن " کرواکرکروڑوں روپے کے فنڈ پر جھاڑوپھیر دیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے ملیر کے دورے کے موقع پر کہی ۔

انہوں نے ملیر میں قائدآباد،شرافی گوٹھ ،دنبہ گوٹھ اورملیر کے دیگر مضافاتی علاقوں کے دورے کئے اور عوام کی شکایات سنی ،حلیم عادل شیخ جہاں بھی گئے لوگ شکایات کے ڈھیر لگاتے رہے ،اور اپنے اپنے علاقوں میں سیوریج زدہ گلیوں کے دورے بھی کروائے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے نام پر سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی تمام دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے ،حکومت کا کوئی بھی ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہاہے ،جس کے لیے لگتا ہے کہ اپنے حقو ق کے لیے عوام کو خود سڑکوں پر نکلناہوگا۔

(جاری ہے)

اندھیرے میں ٹوٹی پھوٹی گلیاں راہزنی کی وارداتیں شہر کا معمول بن چکی ہیں جبکہ بجلی ہے نہ پانی ہے کیا یہ ہی سندھ حکومت کی صفائی مہم ہے ۔جسے دیکھواپنے مسائل کا رونا رورہاہے ۔جس کی وجہ یہ ہے کہ دیرپا عملی اقداما ت سے یہ تما م مسائل حل ہونگے نہ کہ محض فوٹو سیشن کے ۔پورا سندھ ہی اس وقت گندگی کا ڈھیر نظر آتا ہے ہر جگہ مچھرو ں کی افزائش ہورہی ہے جس کی وجہ سے ملیریا اور دیگر موزی امراض نے عوام کو موت کے دہانے پر پہنچادیاہے،کیونکہ حکومت میں اس وقت کام کرنے والا ایک بھی ادارہ نہیں اس میں چاہے ٹی ایم او ہو یا سی ایم اوہو یا یگر ادارے ہو ہر جگہ پر کرپشن کابازار گرم ہے ،انہوں نے شکایات کرنے والے علاقہ مکینوں سے کہا کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھ کر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ صفائی مہم کے نام پر حاصل کردہ فنڈ کوخرد برد کرلیا گیاہے ،حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں میں جو اکھاڑ پچھاڑ مچا رکھی ہے وہ صرف دکھاوا ہے سب کا وہ ہی حال ہی جو پہلے تھا بلکہ واٹر بورڈ میں کرپشن کرنے والے اس محکمے میں جو تین ہزار روپے کا ایک ٹینکرز بیچا جاتا تھا اب اسے ساتھ سے آٹھ ہزار روپے میں بیچا جارہاہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پانی کی کئی اسکیموں میں بھی متعلقہ محکموں کی جانب سے خوب ھیرا پھری کی گئی ہیں ۔

ملیر کے دورے کے موقع پران کے ہمراہ ملیر کے صدر نعیم عادل شیخ، یوتھ ونگ کے صوبائی صدر آغا رفیع اللہ، سیکرٹری جنرل ریاض پالاری،شیخ اقبال ،جاوید اعوان ،جمیلہ بلوچ سمیت متعدد خواتین بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں