کراچی،مسلم امہ انتشار کے بجائے باہمی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے ،مولانا محمد عون نقوی

پیر 9 مارچ 2015 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور معروف عالم دین مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ مسلم امہ انتشار کے بجائے باہمی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہمارے آپس کے انتشار سے وطن عزیز کو کافی نقصان پہنچا ہے،رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اب بھی ایک نہ ہوئے تو مزید انتشار اور مشکلات میں پھنس جائینگے،کیونکہ دین اسلام فتنہ و فساد شرانگیزی اور قتل و غارت گیری کی ہر گز اجازت نہیں دیتا اور جو لوگ دین کے نام پر فساد کررہے ہیں ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اجتماع سے مولانا اکرام حسین ترمذی،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا خلیل احمد ،مولانا سرباز شگری،مہدی شاہ ،حکیم محمد احمد ،مولاناعمران مہدی اور دیگر نے بھی خطاب کیاا ور کہا کہ اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی خطرات سے گھیرا ہوا ہے ہمیں ہوش اور عقلمندی سے کام لینا ہوگا اور اپنے مشترکہ دشمن پر نگاہ رکھنی ہوگی،کیونکہ ملک دشمن قوتیں پاک سر زمین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ایسے میں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ میدان عمل میں آئے اور شرپسندی کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں