پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیاں فضائی رابطہ بحال‘پی آئی اے کی پرواز 266 مسافروں کو لے کر ڈھاکہ روانہ

پیر 9 مارچ 2015 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطہ تنازعات کے طے پانے کے بعد بحال ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 266کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بنگلہ دیش سے فضائی ربطہ پی آئی اے کے عملے کے ساتھ ناروا سلوک کے باعث معطل کر دیاتھا لیکن اب تنازعات کے حل کے بعد فضائی رابطہ دوبارہ بحال کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں