کراچی : جامعہ کراچی کے طلبہ فیس میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج، قلم چھوڑ کر بیلچے اٹھا لیے۔

پیر 9 مارچ 2015 13:24

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : کراچی میں جامعہ کراچی یونیورسٹی کے طلبا فیس میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، طلبا نے قلم چھوڑ کر احتجاجاً بیلچے اٹھا رکھے ہیں ، احتجاج کرتے ہوئے طلبا نے انتظامیہ بلاک سے یونیورسٹی روڈ تک ریلی نکالی ان کا کہنا تھا کہ ہم فیس میں اضافے کےخلاف دو دن سے مظاہرے کر رہے ہیں لیکن اگر اب بھی فیسوں میں اضافے کو واپس نہ لیا گا تو ہم شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے، طلبا کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ وائس چانسلر سے ہے کہ وہ جلد از جلد فیسوں میں اضافے کو واپس لیں، طلبا کے احتجاج کے باعث تدریسی عمل رکنے کے ساتھ ساتھ ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رکی ہوئی ہے طلبا یونیورسٹی روڈ پر دھرنا سے کر بیٹھے ہوئے ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں