کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت گرفتار

پیر 9 مارچ 2015 11:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد کی مجاہد کالونی میں گشت پر معمور پولیس موبائل اورموٹرسائیکل سوار 2 ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم عمران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی سلیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں