کراچی میں پولیس و رینجرز کی کارروائیاں،5ملزمان ہلاک،3گرفتار
ہلاک ملزمان قتل ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی 30 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایس پی سٹی
اتوار 8 مارچ 2015 15:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا،جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ملزمان کی شناخت عبدالرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرنیڈ اور علی شان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعوی کیا کہ ہلاک ملزمان قتل ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی 30 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک آوان بم کا لانچر،16آوان بم،ایس ایم جی گن اور 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اس سے پہلے ناظم آباد نمبر 2 میں رینجرز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے جبکہ سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا،دونوں ملزمان کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی،پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
عید گاہ پولیس نے چشتیہ کالونی میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے