چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے رابطوں کا سلسلہ شروع‘ الطاف حسین نے کمیٹی کی منظوری ..
تازہ ترین : 1

چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے رابطوں کا سلسلہ شروع‘ الطاف حسین نے کمیٹی کی منظوری دیدی

کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے حوالے سے بات چیت کرے گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع‘ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر مشتمل دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لئے کمیٹی کی منظوری دیدی‘ کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ اتوار کو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائد الطاف حسین نے سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لئے کمیٹی کی منظوری دیدی ہے کمیٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔

کمیٹی میں خالد مقبول صدیقی ‘ رؤف صدیقی‘ فاروق ستار‘ کنور نوید جمیل‘ بابر غوری اور قانونی مشاورت کے لئے خصوصی طور پر سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2015 - 13:15:30

اپنی رائے کا اظہار کریں