سابق پاکستانی کرکٹر نجی ٹی وی چینل پر اپنے تبصروں میں مسلسل علاقائی تعصب کو ہوا دینے لگے

اتوار 8 مارچ 2015 12:47

سابق پاکستانی کرکٹر نجی ٹی وی چینل پر اپنے تبصروں میں مسلسل علاقائی تعصب کو ہوا دینے لگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سابق پاکستانی کرکٹر نجی ٹی وی چینل پر اپنے تبصروں میں مسلسل علاقائی تعصب کو ہوا دینے لگے،سابق سپنر کی جانب سے تبصروں میں لاہوراور کراچی کے کھلاڑیوں کی تقسیم کی باتیں کرنے پر شائقین کرکٹ نے شدیدبرہمی کا اظہارکردیا۔ہفتہ کو حسب روایت نجی ٹی وی پر ماہرانہ رائے دینے والے سابق پاکستانی سپنرکی جانب سے مسلسل علاقائی تعصب پھیلایا گیا ۔

انہوں نے اپنی رائے میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان جب بھی جیتتا ہے تو اس میں کراچی کے کرکٹرزکا کلیدی کردار ہوتا ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شکست کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے اپنے تبصروں میں کھل کر کراچی کے کھلاڑیوں کی تعریف اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹرزپر تنقید کی ۔

(جاری ہے)

اپنی متعصبانہ رائے کے باعث وہ اکثر تبصروں میں ایسی باتیں کرجاتے ہیں جس سے شائقین کرکٹ کی دل آزاری ہوتی ہے اور علاقائی تعصب کو فروغ ملتا ہے ۔

سابق سپنر کی جانب سے لاہوراور کراچی کے کھلاڑیوں کی تقسیم کی باتیں کرنے پر شائقین کرکٹ کا شدیدبرہمی کا اظہارکیا گیا ہے ۔شائقین کرکٹ نے نجی ٹی وی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرکو ایسے باتیں کرنے سے روکیں جس سے عصبیت کو فروغ ملے کیونکہ کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو ہر مسئلے پر منتشر پاکستانی قوم کو متحدکردیتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں