کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ، 10 گرفتار،شہر کے مختلف ..
تازہ ترین : 1

کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ، 10 گرفتار،شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ترجمان رینجرز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 مارچ۔2015ء) پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 10 کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

را انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت شہزاد علی کے نام سے ہوئی جو ڈیرہ اسماعیل خان جیل توڑنے میں ملوث تھا جب کہ ان کے قبضے سے موٹر اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹان، لاسی گوٹھ، پٹھان کالونی، شیریں جناح کالونی اور پیر آباد سے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 21:55:36

اپنی رائے کا اظہار کریں