ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت بارے اعلی قیادت سے بات چیت جاری ہے ،قائم علی شاہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ، اس کی سندھ حکومت میں شمولیت پر اعلی قیادت سے بات چیت جاری ہے ۔ ہفتہ کووزیر اعلی ہاؤس میں صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے 42 پوزیشن ہولڈرز میں فی کس ایک لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ تقسیم کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت پراعلی قیادت سے بات چیت جاری ہے ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ چیف سیکریٹری کے معاملے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قادر پٹیل کوغیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں