صحافی کا کراچی میں ایم کیو ایم سنٹرل سیکرٹریٹ اور نائن زیرو کا دورہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ایک انگریزی اخبار کے صحافی نے کراچی میں ایم کیو ایم سنٹرل سیکرٹریٹ اور نائن زیرو کا دورہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مختلف رومز میں پنجاب ، سندھ، کے پی کے ، بلوچستان ، گلگت بلتستان کے سیکشن موجود ہیں ہر سیکشن میں رات گئے تک پانچ سے پندرہ لوگ موجود ہوتے ہیں کراچی اور سندھ سیکشن زیادہ مصروف رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سنٹرل پارٹی لیڈر سیکٹر اور یونٹ کمانڈر کے ماتحت ہے جس کی اس نے اطاعت کرنی ہے ایم کیو ایم عہدیدار حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی اپنے کسی رہنما یا ورکر کو معطل کرتی ہے تو اسے سوشل بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈسپلن ہے اور ورکر کے لیے صرف آپشن ریویو کے لیے درخواست دینا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہر ایک صورتحال کے لئے پارٹی میں ایک باضابطہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ہر سیکٹر فالو کرتا ہے اور ہر سیکٹر کے لیے چین آف ڈیمانڈ ہوتا ہے ۔ رپورٹ میں جناح گراؤنڈ کا ذکر بھی کیا گیا ہے جہاں پر ایم کیو ایم عوامی اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں