کراچی ائیر پورٹ کیس ،تین ملزمان پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار
تازہ ترین : 1

کراچی ائیر پورٹ کیس ،تین ملزمان پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)کراچی ائیر پورٹ پر حملہ کیس میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ائیر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان آصف ظہیر ،سرمد صدیقی اور ندیم عرف برگرکو ائیر پورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو اسلحہ اور معاونت کر نے کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے مزید سماعت14 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر لئے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 14:48:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں