ایکسپوپاکستان کے انعقاد پر 14کروڑ روپے خرچ ہوئے ،ایس ایم منیر

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:57

کراچی (ٓاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایکسپوپاکستان کے انعقاد پر 14کروڑ روپے خرچ ہوئے لیکن ہم نے اسی نمائش کے ذریعے پونے دوارب روپے کے برآمدی آڈرز حاصل کئے ، حکومتی اقدامات اور پاکستانی برآمدکنندگان ملک کی معاشی تعمیر وترقی کے لیے ہروقت کوشاں رہتے ہیں اسی وجہ سے تجارتی وکاروباری سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔

وہ گذشتہ روزایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پرکہی اس موقع پر فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس،آباد کے سرپرست اعلی محسن شیخانی،چیئرمین جنید احمد تالو نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ سینیٹرعبدالحسیب خان،حنیف گوہر،منیر سلطان،سلیم قاسم پٹیل ،اخلا ق میمن، عارف صدیق اور دیگر بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ ایکسپوپاکستان سے دنیا بھر میں پاکستان کامثبت امیج پیش کیا گیا ہے جبکہ امن وامان کی صورتحال ماضی کی نسبت بہترہورہی ہے جوکہ خوش آئند عمل ہے ۔

انہوں نے آباد کے عہدیداران کو گیس کنکشن کے مسائل پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے بہت جلد تاجربرادری کاوفد ملاقات کریگا جس میں آباد کے عہدیداران کو بھی ساتھ رکھا جائیگا اور انکے مسائل کو حل کرانے کی بھرپورکوشش کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہورہے ہیں اور فوجی عدالتوں سے سزاوں کاعمل شروع ہونے سے مسائل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

ایس ایم منیر نے بتایا کہ ایکسپو پاکستان کی شاندارکامیابی پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنی جانب سے مبارکباد کاخط بھیجا ہے جوکہ میرے اورٹی ڈیپ کی پوری ٹیم کے لیے باعث فخر ہے ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس نے کہا کہ پاکستان میں بیوروکریٹک نظام ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کیے ہوئے ہے ،فیڈریشن تاجروں کو قومی اسمبلی ہے اگر فیڈریشن میں تاجروں کے لیے مسائل حل نہیں کیے گئے تو قومی اسمبلی کے اراکین کی طرح ہم بھی ناکام ہوجائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان کے ساتھ ملکر سات فیصد افزائشی شرح رکھنے کے لیے ملکر کام کرنے کاعندیہ دیا ہے اور فیڈریشن کے سلوگن سال 2015معیشت کی بحالی کو خوش آئند قراردیا ہے ۔ اس موقع پر محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کی جانب سے مسلسل گیس کنکشن کی فراہمی کے لیے اعلی عہدیداران اور حکمرانوں سے رابطے کیے جارہے ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہورپا ہے لہذا فیڈریشن آف پاکستان آباد کے مسائل کو حل کرانے کے لیے اپنا کرداراداکرے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں