کراچی،لیاری بغدادی اور ریکسر لائن میں رینجرز سے مقابلہ، گینگ وار کے 5 ملزم ہلاک
تازہ ترین : 1

کراچی،لیاری بغدادی اور ریکسر لائن میں رینجرز سے مقابلہ، گینگ وار کے 5 ملزم ہلاک

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری بغدادی اور ریکسر لائن میں رینجرز سے مقابلہ میں گینگ وار کے 5 ملزم ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم 60 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان میں گینگ وار ہیڈ علی جھٹ پٹ بھی شامل تھے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن معمار میں جھاڑیوں سے دو لاشیں ملیں ۔ دونوں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

شریف آباد میں پولیس نے خود کو جعلی ڈی ایس پی ظاہر کرنے والے ایک شخص خلیل بابر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ڈبل کیبن گاڑی میں گھومتا تھا جس پر پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ ملزم سے پولیس یونیفارم، ایک رائفل، پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ رضویہ سے چار اغواء کار پکڑے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزموں میں اے ایس آئی شاہ فیصل بھی شامل تھے۔ ملزموں نے طیب نامی شخص کو اغواء کر کے پانچ لاکھ روپے تاوان لیا۔ گلشن اقبال میں شہریوں نے دو ڈاکو پکڑ لئے اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ نیپا چورنگی کے قریب بھی دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شہریوں نے خوب دھلائی کے بعد ڈاکووٴں کو پولیس کے سپرد کر دیا۔

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 12:25:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں