رحمن ملک کے فارمولے کارکنوں کی سمجھ سے بالاتر ہیں ،اگر ہم قاتل کو قاتل نہ کہیں تو کیا کہیں،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل رحمن ملک کیخلاف پھٹ پڑے، متحدہ سے مفاہمت کی کوششوں پر سخت تنقید

جمعہ 6 مارچ 2015 21:23

رحمن ملک کے فارمولے کارکنوں کی سمجھ سے بالاتر ہیں ،اگر ہم قاتل کو قاتل نہ کہیں تو کیا کہیں،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل رحمن ملک کیخلاف پھٹ پڑے، متحدہ سے مفاہمت کی کوششوں پر سخت تنقید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کیخلاف پھٹ پڑے۔ جمعہ کو یہاں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے رحمن ملک کی طرف سے متحدہ سے مفاہمت کیلئے رحمن ملک کی کوششوں پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رحمن ملک کے فارمولے کارکنوں کی سمجھ سے بالاتر ہیں جو وہ کارکنوں کو پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

قادر پٹیل نے کہا کہ اگر ہم قاتل کو قاتل نہ کہیں تو کیا کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو کو تنہاء نہ چھوڑنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ ہمارے وزیروں کے اندر تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں۔ میں جس پروگرام میں جاتا ہوں وہاں سے وزیر چلے جاتے ہیں۔ قادر پٹیل نے تحریک انصاف کو بھی نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کو ماڈرن جماعت اسلامی قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں