لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو پاکستان لانے کے لئے جانے والی ٹیم کے چند ارکان وطن واپس آگئے

جمعہ 6 مارچ 2015 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو پاکستان لانے کے لئے جانے والی ٹیم کے چند ارکان وطن واپس آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں عذیر جان بلوچ کو کل (ہفتہ) عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عذیر جان بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں عذیر جان کو واپس لانے کے لئے جانے والی ٹیم کے اراکین کے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد 2 ارکان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں