بدعنوانی کو ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا‘ قوم بدعنوانی کے خاتمے میں کردار ادا کرے ‘قوم بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرے‘ حکومت کار سازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے‘فریقین کی مشاورت سے نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے

صدر مملکت ممنون حسین کاآٹو شو کی تقریب سے خطاب

جمعہ 6 مارچ 2015 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو ختم کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، قوم بدعنوانی کے خاتمے میں کردار ادا کرے اور قوم بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرے، حکومت کار سازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، حکومت فریقین کی مشاورت سے نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں آٹو شو کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آٹو شو کے انعقاد پر متعلقہ اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومت کار سازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، حکومت فریقین کی مشاورت سے نئی آٹو پالیسی بنا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کار سازی کی صنعت صارفین کی امنگوں پر پورا اترے، آٹو انڈسٹری میں مسابقت کے رویے کے فروغ دینا چاہیے، کار سازی کی صنعت تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی اپنائے، انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر آٹو انڈسٹری کو اپنی پیداوار بڑھانی چاہیے، پاکستان کی آٹو انڈسٹری ہر طرح کی گاڑیاں بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، قوم بدعنوان عناصر سے قطع تعلق کرے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری دوسری صنعتوں کے مثال ہونی چاہیے، صارف ملکی کاروں کی قیمت اور معیار سے مطمئن نہیں عالمی کساد بازاری نے کار سازی کی صنعت کو نقصان پہنچا، کاز سازی کی صنعت تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے اور مقامی سطح پر آٹو انڈسٹری کو اپنی پیداوار بڑھانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں