ناگہانی حادثات کا باعث بننے والی چھوٹی گاڑیاں، ویگنیں حفاظتی چیکنگ سے مستثنیٰ ہیں، حاجی محمد رمضان

جمعہ 6 مارچ 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) کسی بھی ناگہانی حادثات کا باعث بننے والی چھوٹی گاڑیان، ویگن اور رینٹ اے کار حفاظتی چیکنگ سے مستثنی قرار جبکہ قانونی لوازمات پوری کرنے والی ایئر کنڈیشنڈ گاڑیاں سیکورٹی چیک پوسٹ کے عتاب میں ہیں، جوایئر کنڈیشنڈ کوچز کے لیئے نامناسب رویہ ہے، ان خیالات کا اظہار سندھ بس اونرز ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد رمضان ننے اپنی جاری کردہ پریس رلیز میں کیا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہائی ویز پر چلنے والی مسافررینٹ اے کار سمیت چھوٹی ویگن غیر قانونی سی این جی کے بم نما سلنڈر کے ساتھ اپنے روٹس پر سفر کرکے کسی بھی ناگہانی حادثات کا سبب بنتے ہیں ، وہ غیر قانونی طور پر چلنے والی چھوٹی گاڑیان سیکورٹی چیکنگ سے بھی مستثنی ہیں، انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور امن وامان کو قائم کرنے کے تمام اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں کو جانے والی ایئر کنڈیشنڈ مسافر کوچز میں سفر کرنے والے مسافروں کو سپر ہائی وی پر ٹول پلازہ کے مقام پر سیکورٹی کے نام پر بلا جواز تفتیش کی جاتی ہے، جبکہ روٹس پر سفر کرنے والی چھوٹی گاڑیوں جن میں ویگن وغیرہ شامل ہیں ان کی چیکنگ نہیں کی جاتی، جب کہ روٹ پرمٹ کے بغیر ہائی ویز پر سفر کرنے والی رینٹ اے کار کی بھی چیکنگ نہیں ہوتی جبکہ رینٹ اے کار سمیٹ ویگن سروس بغیر کسی حفاظتی سسٹم لانے کے روٹس پر چلتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی صورتحال کی وجہ سے ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کرنے والے مسافر وں کو سخت پریشانی لاحق ہوتی ہے اور وہ مقرر وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ اس سلسلے میں سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن نے متعلقہ اداروں کے سربراہان سمیت سندھ کے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹول پلازہ سمیت سندھ کے تمام ہائی ویز پر سفر کرنے والی ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے لیئے طریقہ کار کو سہل بنایا جائے۔ تاکہ سندھ کے ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرپریشانی سے بچ سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں