کراچی، نواز شریف روزہ رسولﷺ کیساتھ جنت البقیع کے مزارات پر بھی حاضری دیں،علامہ عباس کمیلی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودیہ عرب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کعبتہ اللہ اور مسجد نبوی کیساتھ ساتھ روزہ رسولﷺ ،جنت البقیع ،امہاة المومنین ،صحابہ کرام ،حضرت فاطمہ زہرا اور اہلبیت اطہار کے مقد س مقامات پر بھی حاضری دیں اور ملک کی سلامتی اور استحکام ،امن اور مسلمانوں کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کریں ،مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور جنت البقیع میں دفن ،ہزار ہا اصحاب رسولﷺ اور مقدس ہستیوں کی قبور پر حاضر ی سے دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات اور خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا  کے روضہ اقدس پر حاضری سے خوشنودی خدا اور رسول ﷺ کے حصول میں مدد ملیگی اور خدا ہمارے ملک کو استحکام اور امن کے قیام میں مدد کریگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں