انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی
تازہ ترین : 1

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی عدالت نے مجرموں اور مقتول کے اہلخانہ کا صلح نامہ مسترد کردیا ہے۔ مجرموں فیصل اور افضال کے بلیک وارنٹ سندھ ہائی کورٹ نے معطل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کو پانچ مارچ کو پھانسی دی جانی تھی۔ مجرموں فیصل اور افضال نے 1998 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 06/03/2015 - 15:21:13

اپنی رائے کا اظہار کریں