کراچی : جام صادق پل کی تعمیر نو کے لیے کام کا آغاز،

جمعہ 6 مارچ 2015 14:03

کراچی (اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : جام صادق پل پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جام صادق پل ایک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا تھا تاہم اب اس کو ٹھیک کرنے کے لیے مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ایڈ منسٹریٹر ثاقب سومرو نے پل پر ہونے ولے مرمتی کام کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے اس پل کو ڈھائی ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا، پل پر شمسی لائٹس، روڈ سائنز بھی لگائی جائیں گی. ان کا کہنا تھا کہ پل کی تعمیر نو کے بعد صنعت کار بھی اسے استعمال کر سکیں گے جس کے نتیجے میں صنعتی علاقوں میں سہولیات کی بہتری ہو گی جس کے نتیجے میں ریونیو میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں