بوم بوم آفریدی – انوکھا ریکارڈ بنانے والے ہیں

جمعرات 5 مارچ 2015 00:04

بوم بوم آفریدی – انوکھا ریکارڈ بنانے والے ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) بوم بوم آفریدی کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرکے شائقینِ کرکٹ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ شاہد خان آفریدی کرکٹ میں کئی طرح کے ریکارڈز کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2015 میں یو اے ای کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے آٹھ ہزاررنز بھی مکمل کرلئے ہیں، آپ آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہوگئیے ہیں اس سے قبل انضمام الحق، سعید انوراورمحمد یوسف اعزازاپنے نام کرچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا نمبر 27واں ہے۔

اس سے قبل سنتھ جیسوریا 13430 رنز اور323رنز بنا کر ایک عمدہ آل راؤنڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آفریدی اس وقت 395وکٹیں لے چکے ہیں اوراگر لالہ مزید پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو 8000 رنزاورچارسو وکٹوں کے ساتھ وہ ایک منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کی تیزترین سینچری کا ریکارڈ بھی سولہ سال تک شاہد خان آفریدی کے پاس رہا جبکہ34 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی آفریدی سے ہی منسوب ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں