گورنر سندھ کی سینٹ انتخاب میں کامیاب تمام سینیٹرز کو مبار کباد

جمعرات 5 مارچ 2015 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سینٹ انتخاب میں کامیاب تمام سینیٹرز کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز ملک میں قانون سازی میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے کام کرینگے ۔

(جاری ہے)

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جمہوری اداروں کے استحکام سے ملک معاشی ، معاشرتی ، سماجی و سیاسی لحاظ سے دنیا میں اپنے تشخص کو مزید بہتر بنا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں