کراچی ، بلوچ پاڑہ میں رینجرز اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے درمیان دو بدو فائرنگ ، 3گینگ وار کارندے مارے گئے ، دو اہلکار شدید زخمی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں رینجرز اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے درمیان دو بدو فائرنگ کے نتیجے میں 3گینگ وار کارندے مارے گئے جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق بلوچ پاڑہ میں خفیہ ذرائع سے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر رینجرز نے کارروائی کی تو پہلے سے موجود ملزمان نے رینجرز اہلاکروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ،جمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے جن کی ایک کی شناخت اورنگزیب عرف اورنگ کے نام سے ہوئی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں