عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، اسمبلیتوڑنے کی دھمکیاں دینے والے آمرانہ ..
تازہ ترین : 1

عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، اسمبلیتوڑنے کی دھمکیاں دینے والے آمرانہ سوچ کے مالک ہیں،نثار کھوڑو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5 مارچ۔2015ء) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے عمران خان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں، اسمبلی ٹوڑنے کی دھمکیاں دینے والے آمرانہ سوچ کے مالک ہیں۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نثاراحمد کھوڑو نے کہا عمران خان نے اسمبلی توڑنے کی دھمکی دے کر پرویز مشرف کی پیروی کی، ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کرنے والے عمران خان اندر سے کمزور ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا سینیٹ انتخابات پرامن اور شفاف ماحول میں ہو رہے ہیں، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 05/03/2015 - 23:36:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں