ملازمین نے اربوں روپے کی کرپشن اور بد انتظامی کیخلاف جدوجہد کی ،وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز،
پاکستان اسٹیل کو مکمل تباہی سے بچایا اور اب بحالی کیلئے کوشاں ہیں ،ترجمان
جمعرات 5 مارچ 2015 23:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) پاکستان اسٹیل کے ملازمین ہی نے اربوں روپے کی کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف جدوجہد کی اور پاکستان اسٹیل کو مکمل تباہی سے بچایا اور اب بحالی کیلئے کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کے ترجمان نے سید خورشید شاہ کے ان ریمارکس کے رد عمل میں دیا جو انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل سے متعلق آڈٹ پیراز پر غور کرتے ہوئے دیئے تھے جنہیں کئی اخبارات نے رپورٹ بھی کیا۔
جس میں انہوں نے پاکستان اسٹیل سے متعلق کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال پاکستان اسٹیل کو دھکے دے کر چلایا اور اب موجودہ حکومت بھی یہی کررہی ہے جبکہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین ہی اسکی تباہی کے ذمہ دار ہیں ۔(جاری ہے)
وائس کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں یاد کروایا کہ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے پہلے پاکستان اسٹیل ایک منافع بخش ادارے کی حیثیت سے کام کررہا تھا لیکن مئی 2008 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے معین آفتاب شیخ کو چئیرمین لگانے اور پیپلز ورکرز یونین کو ریفرنڈم جتوانے سے پاکستان اسٹیل کی تباہی کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ پورے پانچ سال جاری رہا ۔
اس دوران پاکستان اسٹیل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا اور ایسے افسران کی اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کی گئیں جو نا اہل تھے جنکی وجہ سے پاکستان اسٹیل کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور فارنسک آڈٹ رپورٹ میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان اسٹیل میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے لیکن پہلے سابقہ حکومت اور اب موجودہ حکومت نے احتساب کا سلسلہ ہی بند کیا ہوا ہے ۔پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے بد ترین حالات میں بھی پاکستان اسٹیل کو رواں دواں رکھنے کی کوشش کی ہے اور پچھلے ایک سال سے پیداوار میں اضافے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔سید خورشید صاحب سینئر سیاسی رہنما ہیں پاکستان اسٹیل کے ملازمین ان سے ایسے خیالات کی توقع نہیں رکھتے تھے ان کے اس بیان سے ملازمین کے جذبات کو سخت دھچکا لگا ہے اور وہ جو پہلے ہی چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں مذید دل گرفتہ ہوئے ہیں ۔ وائس کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، اور کو چئیرمین محترم آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ سید خورشید شاہ صاحب کے ان ریمارکس کا نوٹس لیں ۔جبکہ سید خورشید شاہ کو چاہیے کہ وہ ان ریمارکس پر ملازمین سے معذرت کریںکراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں درآمدی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ،مقامی کی سیل میں کمی ریکارڈ
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دوائوں کی قلت
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کردی
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی
پاکستان میں صرف 5 فیصد لوگ ہی پسند کی شادی کر پاتے ہیں،گیلپ سروے
کراچی، کم سن بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ْپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں 19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
کراچی: سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری