سندھ میں سینیٹ انتخابات پرامن اور شفاف ماحول میں ہو ئے ہیں،سید قائم علی شاہ،

سینیٹ کے شفاف انتخابات جمہوریت کی علامت ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 5 مارچ 2015 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سینیٹ انتخابات پرامن اور شفاف ماحول میں ہو ئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے شفاف انتخابات جمہوریت کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی ہے جن کی صفوں میں دراڑیں ہیں وہ ہارس ٹرینگ کے الزامات عائد کررہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں