کراچی، سندھ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکی ،
تازہ ترین : 1

کراچی، سندھ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکی ،

5 جنرل نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں اور2ایم کیوایم کو مل گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5 مارچ۔2015ء) سندھ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکی ہے،غیرحتمی نتائج کے مطابق5 جنرل نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں اور2ایم کیوایم کو مل گئیں۔پیپلزپارٹی کے اسلام الدین شیخ نے24 ووٹ حاصل کئے جبکہ سلیم مانڈوی والااورانجینئرگیان چند نے بھی21،21 ووٹ جوڑلئے۔رحمان ملک اورعبدالطیف انصاری 20،20 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ادھر ایم کیوایم کے جنرل نشستوں کے دونوں امیدوار بھی کامیاب ٹھہرے۔خوشبخت شجاعت اورمیاں عتیق 22،22 ووٹ حاصل کئے۔اپوزیشن جماعتیں ایک بھی سیٹ نہ نکال سکیں۔تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا۔مسلم لیگ ن کے ارباب غلام رحیم غیرحاضررہے ۔مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار امام الدین شوقین کو صرف 13 ووٹ مل سکے۔عرفان اللہ مروت بھی ووٹنگ لسٹ میں نام نہ ہونے کے باعث ووٹ ڈالنے سے محروم رہے

وقت اشاعت : 05/03/2015 - 22:35:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں