کراچی، سندھ میں فنکشنل لیگ کے امیدوار کو اندازے سے کم ووٹ کاسٹ ہونے پر اپوزیشن کا اظہارتشویش ،

اپوزیشن اتحاد کا ارباب رحیم،لیاقت جتوئی اورشیرازی برادران کی وفاداریوں پر اظہار تشویش

جمعرات 5 مارچ 2015 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) سندھ میں فنکشنل لیگ کے امیدوار کو اندازے سے کم ووٹ کاسٹ ہونے پراپوزیشن نے اظہارتشویش کردیا۔ اپوزیشن اتحاد نے ارباب رحیم،لیاقت جتوئی اورشیرازی برادران کی وفاداریوں پرتشویش کا اظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ارباب غلام رحیم اورلیاقت جتوئی نے گزشتہ رات رحمان ملک سے طویل ملاقات کی اوررفریال تالپوراورپیپلزپارٹی کے سینیئررہنماؤں نے شیرازی برادران سے رابطے کئے۔جتوئی برادران سے بھی فریال تالپورنے رابطہ کرکے امیدواروں کی حمایت حاصل کی۔اس لیے پولنگ کے موقع پرفنکشنل لیگ کے امیدوار امام الدین شوقین کو صرف 13ووٹ ہی مل سکے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں