ملک میں بسنے والے ہندو، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ ہمارے لئے بھائیوں کی طرح ہیں،وزیراعلیٰ سندھ،

سندھ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب بھائی چارے اور محبت کو وقت کی اہم ضرورت ہے، سیدقائم علی شاہ

جمعرات 5 مارچ 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر پاکستان اور باالخصوص سندھ میں بسنے والے ہندو بھائیوں کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اس موقعے پر ہندو برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ہولی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں بسنے والے ہندو، عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ ہمارے لئے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کے مذہبی تہوار کا ہم تہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اوریے صوبہ پیار محبت اور امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہندو بہائیوں کا سندھ میں تاریخی، سماجی ثقافتی ، سیاسی و اقتصادی مثبت کردار رہا ہے اورپی پی پی کی سندھ حکومت صوبے میں رہنے والے تمام شہریوں کو بلاکسی مذہبی تفریق نہ صرف اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

بلکہ ان کی نمائندگی کرتی ہے،پیپلز پارٹی پہلے دن سے ہی اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی ہے اور سندھ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر اقدامات کیے ہیں اور آگے بھی کرتی رہی گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو بھائیوں کو مبارکباد اور نیک دلی تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سندھ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب بھائی چارے اور محبت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا جس کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ ذہنیت کو شکست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں