جامعہ کراچی : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار آج ہوگا

جمعرات 5 مارچ 2015 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) جامعہ کراچی کی ویمن اسٹڈیز سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرنگرانی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار بعنوان: ”پاکستان میں ہوم بیسڈ خواتین کے سماجی ومعاشی مسائل “ بہ اشتراک ہائر ایجوکیشن کمیشن،شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی،ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور انجمن ترقیٴ نسواں06 مارچ ۲۰۱۵ءء بوقت ۰۰:۱۰ بجے صبح ویمنز اسٹڈیز سینٹر ، جامعہ کراچی میں منعقدہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے ،جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل مہمان خصوصی ہونگے ۔پروگرام میں کراچی کے مختلف مضافاتی علاقوں کی ”ہوم بیسڈ ویمن ورکرز“ اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گی اور ان کی بنائی ہوئی اشیاء کی نمائش بھی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جن اشیاء کی نمائش کی جائے گی ان میں قالین بافی،چوڑیاں،قرشیہ سے بنی ہوئی اشیاء،یونیورسٹی اور کالج بیگز اور موبائل کورزشامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان ”جرنل آف جینڈر اسٹڈیز“ شمارہ نمبر۱۰، اس کے علاوہ ”پاکستان جرنل آف اپلائیڈ سوشل سائنسز “ شمارہ نمبر01 کا اجراء اور کتاب ”ایجنگ ہوم بیسڈ ویمن ورکرز ان کراچی“ کی تقریب رونمائی بھی ہو گی۔ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کے مطابق اس موقع پر ۵۴ سال میں پہلی دفعہ شعبہ سماجی بہبود ،جامعہ کراچی سے ایک ریسرچ جرنل ”پاکستان جرنل آف اپلائیڈ سوشل سائنسز“ کی تقریب رونمائی اس پروگرام کا خصوصی حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں