ایم کیو ایم نے سینیٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا سیاسی نظام میں ہم نے صاف ستھری سیاست کی ہے، فیصل سبزواری ،

بھیڑ بکریوں کی طرح ووٹوں کی خریداری کی روایت کا خاتمہ کیا ہے، ہمارے امیدوار اپنے بل بوتے پر100 فیصد اپنے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں

جمعرات 5 مارچ 2015 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے موجودہ سینیٹ کے انتخابات میں سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں آلائشوں کی سیاست کی بجائے ہم نے صاف ستھری سیاست کی ہے اوربھیڑ بکریوں کی طرح ووٹوں کی خریداری کی روایت کا خاتمہ کیا ہے۔

ہمارے امیدوار اپنے بل بوتے پر100 فیصد اپنے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور یہ ہمارے قائد الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو جنرل نشست پر سینیٹربنانے کا سہرا بھی قائد تحریک کے سر ہے اور اس پر ملک بھر کی خواتین کو فخر ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرسندھ سے نومنتخب سینیٹرز میاں محمد عتیق اور خوش بخت شجاعت کے علاوہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی خواتین و مرد ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ گذشتہ رات تک سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے جو معاملات اور باتیں گردش کر رہی تھیں ، اس ماحول میں ایم کیو ایم نے ثابت کردیا کہ سندھ میں ان کے دونوں امیدواروں کی کامیابی میں نہ کوئی پیسہ چلا اور نہ ہی کوئی ایم کیو ایم کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کی کوئی افواہ آئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام حق پرست ارکان اسمبلی نے پرسکون اور بلا کسی دباؤ کے اس انتخابات میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ ہم نے اپنے دونوں امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار بھی کروایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں