کراچی ،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 27مارچ کو طلب کیے جانے کا امکان،

اجلاس میں پاکستان کیلئے 51کروڑ 80لاکھ ڈالر قرض کی نئی قسط کی باضابطہ منظوری دی جائے گی

جمعرات 5 مارچ 2015 20:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 27مارچ کو طلب کیے جانے کا امکان ہے ،جس میں پاکستان کیلئے 51کروڑ 80لاکھ ڈالر قرض کی نئی قسط کی باضابطہ منظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد جلد ہی پاکستان کو ایکسٹنڈڈ فیسلٹی فنڈ پروگرام کے قرضے کی قسط موصول ہوجائے گی ۔

ذرائع کے مطابق اس قسم کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھٹا جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا کہ اس کی تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں جبکہ وزارت خزانہ گذشتہ ماہ عوام پر 50ارب روپے کے نئے ٹیکس بھی لگائے تھے جو کہ اس قسط کے لیے پیشگی اقدامات تھے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں