آئی ایم کراچی یوتھ فیسٹیول میں ”میگا کنسرٹ“آج ہو گا
تازہ ترین : 1

آئی ایم کراچی یوتھ فیسٹیول میں ”میگا کنسرٹ“آج ہو گا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5 مارچ۔2015ء)کراچی (یوتھ فیسٹیول)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ آئی ایم کراچی یوتھ فیسٹیول میں ایک ”میگا کنسرٹ“6مارچ جمعے کی شام 7بجے منعقد کیا جا ئے گا۔جس میں نوجوان گلوکاروسیم عرف ونی،کاشیہ کیف، سہیل صادق اور سلمان رفیق کا پہلامیوزک البم متعارف کرائیں گے۔ تقریب کے خصوصی مہمانوں میں معروف گلوکار نیاز احمد، علی حیدر اور معروف بینڈ فیوژن شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں فیسٹیول میں شریک اسپیشل بچوں کے لئے بھی 7مارچ کو صبح10بجے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یہ بچے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں شامل ہونگے اور جیتنے والوں کو خصوصی انعامات و اسناد سے نوازا جا ئے گا جبکہ اس موقع پر اسپیشل بچوں کی بنائی گئی دستکاریوں کی بھی نمائش کی جائے گی۔واضح رہے کہ یوتھ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبا ت کا سلسلہ یکم مارچ سے جاری ہے جس میں روازنہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/03/2015 - 20:46:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں