کراچی، نواز شریف ،شاہ سلمان ایجنڈے میں عالم اسلام کی مشترکہ عالمی حکومت کو شامل کریں، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

جمعرات 5 مارچ 2015 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین ،ترجمان محمد عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ساری مسلم دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے دنیا بھر کی غیر مسلم قوتیں بھی پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرچکی ہے ایٹمی پاکستان کو عالم اسلام کا رہبر بنانے کیلئے پاکستان کا نظام سیاست اسلامی سیاست کا آئینہ دار کرنا ہوگا مسلم ممالک کو متحد کرکے اسلامی اقوام متحدہ بناکر سعودی عرب اور پاکستان عالم اسلام کو ایک تسبیح میں پرونے کا اعلان کریں میاں نواز شریف کاحالیہ دورہ سعودی عرب عالم اسلام کو متحد کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ایجنڈے میں عالم اسلام کی مشترکہ عالمی حکومت کو شامل کیا جائے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا ہے کہ نظام صلوٰة کا قیام ملک بھر میں لاگو کرنے اور ایک ہی وقت میں اذانیں ایک اچھا اقدام ہے مگر اسلامی نظام کے قیام تک ایسے اقدام کے فوائد حاصل نہیں ہو سکتے ،ملی وحدت کیلئے سب کو اپنے ذاتی مفادات کی قربانی دینی ہوگی دینی قوتیں مسلک ازم نہیں اسلامی نظام کے یک نکاتی ایجنڈے پر ملک میں کام کریں اس سے اسلام کا تشخص قائم ہوگا اور فرقہ واریت ختم ہوگی،انہوں نے کہا کہ حکومت صحابہ کرام  واہل بیت عظام  کی گستاخی کرنے والوں کیلئے سزائے موت اور غیر مسلم اقلیت کا قانون بنائے ،اس اقدام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں