صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کے شانہ بشانہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب

جمعرات 5 مارچ 2015 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے کہاہے کہ صاف،سرسبز اور پرامن سندھ مہم کے ذریعہ حق پرست نمائندے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کے شانہ بشانہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور ندی نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن اسمبلی نے پودا بھی لگایا انہوں نے موقع پر موجودافسران کو صفائی ستھرائی ،ندی نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے سرسبز اور پرامن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی ،کچرہ وملبہ کے ڈھیروں کی منتقلی ،ندی نالوں کی صفائی ،وال چاکنگ اورتجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے بلدیہ غربی میں جاری صاف،سرسبز اور پر امن سندھ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت اور حق پرست اراکین اسمبلی کی سربراہی میں جاری مہم کیلئے انتظامیہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی اورکچرے کی منتقلی کیلئے دن رات جدوجہدمیں مصروف عمل ہیجبکہ حشرات الارض اور مکھی و مچھر کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور ان تمام مقامات پر جہاں سے کچرہ وملبہ اٹھایا جارہا ہے چونے کا چھڑکاوٴ کیا جارہا ہے ندی نالوں کی صفائی کے کام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس موقع پر بلدیہ غربی کے جملہ افسران اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے افسران بھی ہمراہ موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں