پیر صدر الدین شاہ راشدی، عبدالرحمن ملک اور ارباب غلام رحیم کی ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال،

7 جنرل نشستوں میں سے ایک نشست اپوزیشن کی بنتی ہے۔ اس لئے پیپلز پارٹی اپوزیشن کی نشست پر ہارس ٹریڈنگ نہ کرے، پیر صدر الدین، ارباب رحیم، اگر ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو یہ پیپلز پارٹی کے خلاف جائے گی اور پیپلز پارٹی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا

بدھ 4 مارچ 2015 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (سندھ ) کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی اور ارباب غلام رحیم نے رحمان ملک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 7 جنرل نشستوں میں سے ایک نشست اپوزیشن کی بنتی ہے۔ اس لئے پیپلز پارٹی اپوزیشن کی نشست پر ہارس ٹریڈنگ نہ کرے۔ اگر ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو یہ پیپلز پارٹی کے خلاف جائے گی اور پیپلز پارٹی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں