خواتین کے لیے اسلام کے علاوہ کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔فرحانہ اورنگزیب،

عشرئہ سیدہ خدیجة الکبری کے سلسلے میں 11 مارچ کو ” خدیجةالکبری کانفرنس “منعقد کی جائے گی،اجلاس سے خطاب

بدھ 4 مارچ 2015 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے اسلام کے علاوہ کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ معاشرے کی غلط رسوم و رواج جبر و تشدد اور استحصال کی اہم ترین وجہ مغربی تہذیب اورہندوانہ کلچر کی نقالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدیجةالکبری کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے عقیدے سے منہ موڑ کر جہالت کے اندھیروں میں گرتے چلے جارہے ہیں۔ مادیت کی اس دوڑ نے رشتوں کا تقدس ختم کردیا ہے۔ عورت کو حیا اور حجاب سے عاری کر کے اشتہارات کی زینت بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی تہذیب کی اساس سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عوام الناس میں اسلام کی روشن تعلیمات بھرپور طریقے سے روشناس کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت 8 مارچ یوم خواتین کے موقع پر عشرئہ سیدہ خدیجة الکبری منایا جارہا ہے جسکا مقصد خواتین اور خصوصی طور پر بچیوں میں ام المومنین کی شخصیت اور بحیثیت رول ماڈل انکے عظیم الشان کردار سے روشناس کرانا ہے۔ اس سلسلے کی اہم ترین سرگرمی 11 مارچ بروز ہفتہ عظیم الشان خدیجةالکبری کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین سے خطاب کریں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں