سندھ حکومت کے وزراء نے اپنی ہی حکومت کے راز کھول دیئے
تازہ ترین : 1
سندھ حکومت کے وزراء نے اپنی ہی حکومت کے راز کھول دیئے

سندھ حکومت کے وزراء نے اپنی ہی حکومت کے راز کھول دیئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر جیل خانہ اور اینٹی کرپشن منظور حسین وسان کے بعد وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی بھی زبان پھسل گئی۔ شرجیل انعام میمن نے پی ایس 81 سانگھڑ سے منتخب ہونے والے اصغر جونیجو کی جانب سے سندھ اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب تک دھاندلی کرتی رہی ہے۔ اس کے فورابعد انہوں نے اپنے لفظوں پر غور کیا اور اپنے جملے کی تصحیح کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منظور حسین وسان بھی اپنی ہی حکومت پر زبان پھسل جانے کے باعث کرپشن کا الزام لگابیٹھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 23:16:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں