لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے دبئی میں کیس کی سماعت کے سبب ملزم کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا

بدھ 4 مارچ 2015 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے دبئی میں کیس کی سماعت کے سبب ملزم کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی پاکستان کو حوالگی کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس اور رینجرزکے افسران کے ویزوں کی میعاد بھی ختم ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم میں شامل ڈی ایس پی زاہد حسین آج (جمعرات) وطن واپس لوٹیں گے جبکہ دیگر افسران میں ایس ایس پی نوید خواجہ اور رینجرز کے میجر عدیل کے ویزوں کی معیاد ختم ہونے میں بھی دو روز باقی ہیں۔دوسری جانب دبئی کی عدالت میں عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کل ہوگی۔ عدالت کی جانب سے ملزم کی پاکستان حوالگی پر کئی اعتراضات لگائے گئے ہیں جبکہ عزیر بلوچ کے وکیل کی جانب سے ان کی دبئی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں