کراچی کیلئے 2015امن کا سال ہوگااندھیرے ختم اور روشنیاں بحال ہونگی ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

بدھ 4 مارچ 2015 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کو پوری آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جائے تاکہ کراچی و دیہی علاقوں میں امن قائم ہوسکے ،کراچی کیلئے 2015امن کا سال ہوگا رینجرز اور پولیس کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے جرائم کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے شہادت نوش کیا ،سیاسی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ،آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے بہتر نتائج آرہے ہیں ،کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے ہر شخص پریشان تھا ،رینجرز وپولیس کی کاوشوں سے عوام نے کچھ سکھ کا سانس لیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر کی سربراہی میں15رکنی وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر PSTمرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ ،شہزادقادری اور وفد میں موجود انصار بیگ قادری،طارق ممتاز،زبیر علی خان ،محمد احمد شمسی ،شاکر فینسی ،دلشاد بخاری ،عابد قادری ،سید شاہد حسن،ندیم شمسی ،حاجی غلام محمد،عبدالقادر ودیگر بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ،جرائم کے خاتمے اور بھتہ خوری کے خلاف رینجرز وپولیس کی کاوشوں کو سہراتے ہیں ،کراچی کا امن ملک کی ترقی کا ضامن ہے کراچی ملک کا معاشی حب ہے تمام محب وطن قوتوں کو قیام امن اور بھتہ خوری وٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے نجات دلانے کیلئے اب سچ بولنا ہوگا ،اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ جرائم اور جرم کے خلاف ہم اداروں کے ساتھ مل کر چلیں ،تاکہ کراچی میں مکمل امن قائم اور بھتہ خوروں سے مکمل نجات مل سکے ، پاکستان سنی تحریک نے بھتہ خوری اور شہر میں قیام امن کیلئے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے ،کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں رینجرز وپولیس کا بڑا اہم کردار ہے انہیں ہمارے جرأتمندانہ مشوروں کی ضرورت ہے وہ ہم کراچی کے بہتر مفاد میں دیتے رہینگے ،اس موقع پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج ہماری اپنی فوج ہے اس کی عزت وقار ہمارے لئے اہم ہے ،فوج دہشتگردوں کے خلاف شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آہریشن کر سکتی ہے تو کراچی میں بھی کرسکتی ہے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں