کراچی ،سندھ اسمبلی اجلاس میں متعدد ارکان کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری ..
تازہ ترین : 1

کراچی ،سندھ اسمبلی اجلاس میں متعدد ارکان کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کو متعدد ارکان نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ارکان نندکمار ، پونجو مل بھیل ، دیوان چند چاولہ ، انجینئر پیسو مل اور صوبائی لال چند شامل تھے ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے اقلیتی رکن نندکمار نے کہا کہ جمعرات 5 مارچ کو ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے ۔

اس دن تعلیمی اداروں میں ہندو طلباء کے لیے تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ ہندو ملازمین کو اپنا تہوار منانے کے لیے چھٹی دی جائے اور انہیں پیشگی تنخواہ دی جائے ۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور لال چند نے کہاکہ ہم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہولی کے موقع پر 5 ، 5 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں ۔ وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ملازمین کو 2 اور 3 مارچ کو تنخواہیں مل گئی ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کے ہندو ملازمین کو 5 مارچ کو تنخواہیں مل جائیں گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 21:46:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں