کراچی ،سندھ ہائیکورٹ کا علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کا نوٹس،

پولیس اور دیگر اداروں سے10 مارچ تک جواب طلب

بدھ 4 مارچ 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے10 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ دہشت گردوں کی جانب سے وکلا کو مستقل نشانہ بنایا جارہاہے اور اب تک کئی وکلاکو قتل کیا گیا ہے۔ لہذا اس پر نوٹس لیا جائے جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے10 مارچ تک جوب طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 2میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں