کراچی ،سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، کروڑوں روپے کی چرس برآمد

بدھ 4 مارچ 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب زمین میں چھپائی گئی 5 ٹن چرس برآمد کی گئی ہے ۔چرس کو نہایت مہارت کے ساتھ زمین میں چھپایا گیا تھا،چرس کو کراچی سے ہالینڈ اسمگل کیا جاناتھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں