6 مارچ کوخواب دیکھوں گا ،پیپلزپارٹی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی،وزیرجیل ..
تازہ ترین : 1

6 مارچ کوخواب دیکھوں گا ،پیپلزپارٹی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی،وزیرجیل خانہ جات سندھ منظوروسان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء)وزیرجیل خانہ جات سندھ منظوروسان نے کہاہے کہ ملکی مفاد اورمفاہمتی پالیسی کے پیش نظرسینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلزپارٹی کی ملنی چاہئے ،6 مارچ کواہم پیشگوئی کروں گا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں منظوروسان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں کچھ پتے جھڑیں گے کچھ بکروں کی قربانی ہوگی ،کچھ جیل جائینگے اورکچھ باہرا?ئینگے۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹی بڑی جماعتوں کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتا،ذوالفقارعلی بھٹو کے دورسے پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنتے چلے آرہے ہیں،5 مارچ کی شام لوگوں کوپتہ چل جائیگا کہ سینیٹ میں اکثریتی جماعت کون سی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ستمبرسے دسمبرتک ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ جنوری سے مارچ تک اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 6 مارچ کوخواب دیکھوں گا ،پیپلزپارٹی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بن کرابھرے گی۔

وقت اشاعت : 04/03/2015 - 17:18:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں